مسلکی ہم آہنگی،مذہبی رواداری کوفروغ دینے کیلئے بین الاقوامی محفل حسن قرأ ت کا ..
تازہ ترین : 1

مسلکی ہم آہنگی،مذہبی رواداری کوفروغ دینے کیلئے بین الاقوامی محفل حسن قرأ ت کا انعقاد

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء)گلگت بلتستان حکومت صوبے میں مسلکی ہم آہنگی،مذہبی رواداری،باہمی یگانگت ،اخوت و بھائی چارگی اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے ایک بین الاقوامی محفل حسن قرأ ت کا انعقاد کرائے گی جس میںمصر کے عالمی شہرت یافتہ قرأ حضرات شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سیاحت و ثقافت کے زیر اہتمام صوبے میں پہلی بار عالمی محفل حسن قراٌت کا انعقاد کیا جارہاہے جو 26اکتوبر سے 29اکتوبر تک جاری رہے گی۔

اس پر وقار تقریب کے مہمانان عالمی شہرت یافتہ قراء و جامعہ ازہر مصر کے مشہور و معروف قاری حضرات کو مدعو کیا گیا ہے جو اپنی خوبصورت آواز سے عوام کے دلوں کو منور کریں گے۔تفصیلات کے مطابق حسن قرأت کے تقاریب کا آغاز26اکتوبر کو گلگت سے ہوگا جبکہ27اکتوبر کو دیامر اور 29اکتوبر کو سکردو میں انعقاد ہوگا۔ان قراء حضرات میںفضیلتہ الشیخ ڈاکٹر القاری ایمن عیسی حطیبہ المصری،فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر القاری عادل البازی المصری اور فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر القاری عبدلغفار المکاوی المصری شرکت کریں گے۔

اس تقریب کے انعقاد سے مذہبی و ثقافتی اقدار کی ترویج میں بھرپور مدد ملے گی۔چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پر تمام محکمے مشترکہ طور پر کوشش کررہے کہ اس کو حقیقی معنوں میں بین الاقوامی سطح پرکامیاب ہو،اس سلسلے میں گلگت،دیامر اور سکردو میں جامع پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں تاہم اپنی نوعیت پہلی بین الاقوامی حسن قرأت کی مرکزی تقریب گلگت میں ہوگی جس میں تینوں ڈویژن سے مقابلے کے زریعے جیتے گئے ایک ایک قاری حسن قرأت میںحصہ لیتے ہوئے اپنے ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔ اس طرح کی روح پرو دینی تقریب کا انعقاد اور بین الاقوامی شہرت کے حامل قرأ حضرات کی گلگت بلتستا ن آمد ایک نیک شگون ہے اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔
وقت اشاعت : 22/10/2017 - 13:41:30

اپنی رائے کا اظہار کریں