نور پور تھل ،ْبد چلنی کے شبہ میں بھائی نے چھریوں سے وار کر کے بہن کو قتل کر دیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:41

نور پور تھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) نواحی گائوں اوریں سیداں میں بد چلنی کے شبہ میں بھائی نے چھریوں سے وار کر کے بہن کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اوریں سیداں کے رہائشی محمد طارق نے گزشتہ روز اپنے بہن ناصرہ بی بی کو کام کے بہانے گھر سے موٹر سائیکل پر بٹھایا اور اوبھل کے قریب ویرانے میں لے جا کر چھریوں اور چاقوئوں سے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ملزم کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا پولیس تھانہ جوڑاکلاں نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :