ملتان میں گیسٹرو میں مبتلا مریضوں میں اضافہ ،ْ 103مریض ہسپتالوں میں داخل

چکنائی والی چیزوں سے پرہیز اور پانی ابال کر استعمال کرنے سے گیسٹرو کے مرض پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے ،ْڈاکٹرز

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:41

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) ملتان میں گیسٹرو میں مبتلا مریضوں میں اضافہ ہونے لگا24 گھنٹوں میں مرض میں مبتلا 103 مریض مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل کرادیئے گئے تفصیلات کے مطابق ملتان میں گسیٹرو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہونے لگا ،ْ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 103 گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کو مختلف سرکاری ہسپتالوں میں لایا گیا ،ْ ذرائع کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے 26 نشترہسپتال، 29چلڈرن کمپلیکس، 07سول ہسپتال اور 27کو شہباز شریف جنرل ہسپتال میں رکھا گیا ،ْڈاکٹرز کے مطابق صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ڈسچارج کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ڈاکٹرز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ چکنائی والی چیزوں سے پرہیز اور پانی ابال کر استعمال کرنے سے گیسٹرو کے مرض پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :