معیشت اوپر جارہی ہے اور ہم ترقی کی راہ پر آگئے ہیں ،ْسابق گور نر سٹیٹ بینک عشرت حسین

مایوسی کی باتیں درست نہیں ،ْ دوہرے خسارے کی مشکل ہے اسکا انتظام ہوسکتا ہے ،ْ انٹرویو

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ 2014 سے معیشت اوپر جارہی ہے اور ہم ترقی کی راہ پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ 2014 سے پاکستانی معیشت اوپر جارہی ہے، مایوسی کی باتیں درست نہیں ہم ترقی کی شاہراہ پر آگئے تاہم دوہرے خسارے کی مشکل ہے اسکا انتظام ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ معیشت رجحان اور اعتماد پر چلتی ہے، اس لیے ہیجانی کیفیت نہ پیدا کریں جبکہ اسٹیٹ بینک کو با اختیار اور غیرسیاسی کیا جائے۔