کراچی ،ْبلدیہ ٹائون رئیس گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے نتیجے میں 8دہشتگرد مارے گئے

ہلاک اورگرفتار دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی ملا ہے ،ْترجمان رینجرز

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون رئیس گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے نتیجے میں 8دہشتگرد مارے گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے رئیس گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ رینجرز ترجمان کے مطابق اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس پر اضافی نفری طلب کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی سے مقابلہ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 3زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جو بعد ازاں دم توڑ گئے، جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ،ْترجمان کے مطابق کارروائی میں 2 رینجرز اور سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ہلاک اورگرفتار دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی ملا ہے

متعلقہ عنوان :