بلوچستان میں سی پیک منصوبے پرعمل درآمد کیلئے محکمہ ریلویز نے اقدامات شروع کردیئے

گوادر کو مین لائن سے منسلک کرنے کیلئے تین روٹس کا سروے مکمل ،ْ ایران نے گوادر کو چاہ بہار سے ریل کے ذریعے ملانے کی تجویز دیدی بلوچستان میں ریلویز کے نئے منصوبو ں سے ترقی کا نیا دور شرو ع ہوسکے گا ،ْمارین

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:40

گوادر /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) بلوچستان میں سی پیک منصوبے پرعمل درآمد کیلئے محکمہ ریلویز نے اقدامات شروع کردیئے ،ْ،گوادر کو مین لائن سے منسلک کرنے کیلئے تین روٹس کا سروے مکمل کرلیا گیا،ایران نے گوادر کو چاہ بہار سے ریل کے ذریعے ملانے کی تجویزبھی دے دی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں گوادر کو ریل سے منسلک کرنا اہم جزو ہے ،ْریلوے نے اس منصوبے پر کام شروع کردیاہے ۔

سی پیک کے پہلے مرحلے میں کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ،دوسرے مرحلے میں گوادر کو مین لائن سے ملانے کا کام شروع کیا جائیگا ،ْجس کیلئے تین روٹس کا سروے مکمل کرکے فیزیبلٹی رپورٹ بنائی جارہی ہے۔گوادر کو بنیادی طور پر مین لائن کو ملانا ہے اس سے جو روٹ بنتا ہے جو کچھ آبادی سے گزرے وہ بنتا ہے تربت، پنجگور بسیمہ، خضدار کے راستے شہداد کوٹ اور جیکب آباد کو ملائیں تو ہم مین لائن سے مل جاتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ریل نے گوادر میں ریلوے اسٹیشن اور یارڈ کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت سے چار سو ایکٹر زمین خریدلی ،ْزمین گوادر پورٹ سے ساتھ واقع ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایران کی حکومت نے سی پیک میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے گوادر کو ریل کے ذریعے ایرانی بندر گاہ چار بہار سے ملانے کی تجویز دے دی ہے۔ماہرین کے مطابق سی پیک منصوبے میں ریل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،ْ بلوچستان میں ریلویز کے نئے منصوبو ں سے ترقی کا نیا دور شرو ع ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :