سب شوہروں کی طرح بیوی سے ڈرتا ہوں،شعیب ملک کا اعتراف

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) شعیب ملک بھی روایتی شوہروں کی طرح بیوی سے ڈرنے والے شوہر نکلے ، وقار یونس اور رمیز راجہ کی جانب سے کیے گئے انٹر ویو کو امریکی ویزے کے حصول کے لیے دیئے جانے والے انٹرو یو سے تشبیہ دے ڈالی۔ شعیب ملک سے جب بیوی سے متعلق سوال کیا گیا تو سابق کپتان نے ہنستے ہوئے کہا کہ بیوی سے اتنا ہی ڈرتا ہوں جتنا سب ڈرتے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر نے بتایا کہ وہ کھانا کم کم کھاتے ہیں لیکن 6 سے 7 بار کھاتے ہیں۔ شعیب ملک سے جب پوچھا گیا کہ ان کی فٹنس کی وجہ بیوی تو نہیں تو اس پر بھی کرکٹر نے شگوفہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ ارے نہیں وہ تو ان فٹ ہونے کی وجہ ہوتی ہے۔ شعیب ملک نے انٹرویو لینے والے کوبھی نہ بخشا اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ رمیز بھائی ایسا انٹرویو تو امریکی ویزے کے لیے بھی نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :