شمالی وزیرستان: نجی کلینک میں ایک خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
تازہ ترین : 1
شمالی وزیرستان: نجی کلینک میں ایک خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا

شمالی وزیرستان: نجی کلینک میں ایک خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا

بچوں میں4 بیٹیاں اورایک بیٹا شامل،ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر،اللہ تعالیٰ نےبچے عطا کیے،اللہ ہمارا رزق بھی کشادہ کردیں گے۔والدین کا اظہار مسرت

بنوں(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22اکتوبر2017ء ): شمالی وزیرستان کےنجی کلینک میں ایک خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا،پیدا ہونے والےبچوں میں4 بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک خاتون کے ہاں نجی کلینک میں ایک ساتھ 5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پیدا ہونے والےبچوں میں4 بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہے۔ ماں باپ کا تعلق شمالی وزیرستان دتہ خیل سے ہے۔ ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش پرماں اور باپ دونوں انتہائی خوش ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک ساتھ پانچ بچے عطا کیے ہیں اللہ ہمارا رزق بھی کشادہ کردیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 13:33:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں