جمات اسلامی پاکستان کے امیر سینٹر سراج الحق چار نومبر کو نارووال آئیں گے

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:32

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) جمات اسلامی پاکستان کے امیر سینٹر سراج الحق چار نومبر بروز ہفتہ کو نارووال آئیں گے وہ سہ پہر چار بجے پرانا چونڈہ روڈ ظفروال میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق کی آمد کے سلسلہ میں استقبال کی تیاریاں جوش خروش سے جاری ہیں ضلع بھر میں استقبالیہ پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں اور جلسہ کی تشہیر کے لیے بڑی بڑی فلیکسز نصب کر دی گئیں ہیں۔ امیر سینٹر سراج الحق جلسہ عام کے علاوہ جماعت اسلامی کے اراکین، امیدواران، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :