کراچی کے بعد فیصل آباد میں بھی نامعلوم موٹر سائیکل سواروںکا چھری سے خاتون پر حملہ

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) کراچی کے بعد فیصل آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چھری سے حملہ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں چک جھمرہ کے علاقے ستارہ چوک پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سڑک پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی پر چھری سے حملہ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

چھری کشور بی بی کے ہاتھ پر لگی اور وہ موٹر سائیکل سے گر گئیں۔واقعہ کے بعد خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر چک جھمرہ منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ خاتون کے شوہر کے مطابق سامنے سے آنے والے نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے قریب آتے ہی کشور بی بی پر چھری سے حملہ کر دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :