امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پر (کل)پاکستان پہنچیں گے

وزیراعظم ‘ہم منصب ‘عسکری حکام سے ملاقاتیں کرینگے ‘موجودہ صورتحال میں ٹلرسن کا دورہ غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پر (کل)پاکستان پہنچیں گے ‘موجودہ صورتحال کے پیش نظرریکس ٹلرسن کا یہ دورہ غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان کے ایک روزہ کے دوران وزیراعظم اور اپنے ہم منصب کے علاوہ عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔پاکستان اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف اپنا موقف پیش کرے گا،جبکہ موجودہ تناظر میں امریکی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان غیر معمولی اہمیت کاحامل ہے۔

متعلقہ عنوان :