چین کے کئی علاقوں میں تین روز تک شدید بارشوں کا امکان

تبت کے علاقے میں برفباری بھی ہو گی ،ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گا شہری بارشوں ، سیلاب اورطوفان سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں ، محکمہ موسمیات

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:31

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) چین کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چین کے جنوب مغربی علاقوں میں آئندہ تین روز کے دوران زبردست بارشیں ہونگی جبکہ چین کے صوبوں ینان اورسچوان کے بعض علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارشیں ہونگی ،جنوب مشرقی تبت کے علاقے میں زبردست بارشوں اور طوفان کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ تبت کے مرکزی اور مشرقی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ہے دریں اثنا محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ اندرونی منگولیا ہیبی اور گانسو کے علاقوں میں بھی بارشیں ہوں گی ،یہاں تک کہ بارشوں کا یہ سلسلہ شمال کی طرف جاتے ہوئے بتدریج کم ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ تبت اور ینان میں بارشوں اورطوفان کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہونے کا امکان ہے،مشرقی چینی سمندر ، بوہائی سمندر اور زرد سمندر نیز تائیوان کے نزدیک سمندر میں بارہ درجے کے طوفان کا امکان ہے ، اس سلسلے میں دوسرے درجے کا شدید ترین زرد انتباہ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بارشوں ، سیلاب اورطوفان سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے ۔

متعلقہ عنوان :