فرانس اور چین نے مشترکہ سیٹلائٹ تیار کرلیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:31

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) فرانس اور چین کی خلائی ایجنسیوں نے مشترکہ طور پر پہلا سیٹلائٹ تیار کرلیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’سی فوسیٹ‘‘ یعنی چین فرانس اوشنوگرافی سیٹلائٹ اگلے برس خلا میںچھوڑا جائیگا۔

(جاری ہے)

اِس کے ذریعے سمندری طوفانوں کے پیدا ہونے اور ممکنہ راستے پر نظر رکھی جا سکے گی۔ اس منصوبے میں شریک خاتون فرانسیسی سائنسدان ڈانیل ہاوز نے بتایا کہ خلا میں سیٹلائٹ چھوڑنے کے بعد طاقتور سمندری طوفانوں اور لہروں کا ساحلی علاقوں کی جانب بڑھنے کے حوالے سے بہتر تفصیلات حاصل ہو سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :