ڈیسکون سپر لیگ پول میچز ،اکزونوبل ،پیکجز ،میزان ،آئی سی آئی ،ڈیسکون ،ایف بی ..
تازہ ترین : 1

ڈیسکون سپر لیگ پول میچز ،اکزونوبل ،پیکجز ،میزان ،آئی سی آئی ،ڈیسکون ،ایف بی آر ،نیسپاک اور جاز کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

مقابلوں کے دوران شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود رہی ، پی سی بی کے آفیشل امپائرز فرائض سر انجام دئیے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء)ڈیسکون سپر لیگ 2017کے پول میچز کے دوسرے مرحلے میں اکزونوبل ،پیکجز ،میزان ،آئی سی آئی ،ڈیسکون ،ایف بی آر ،نیسپاک اور جاز کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ،مقابلوں کے دوران شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود رہی ۔تفصیلات کے مطابق ڈیسکو سپر لیگ کے پول میچز کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں کرکٹ سنٹر ماڈل ٹائون میں ابیکس اور اکز ونوبل کی ٹیمیں مد مقابل تھیںجس میں اکز ونوبل کی ٹیم نے 27رنز سے میچ میںکامیابی حاصل کی ۔

فاتح ٹیم کی جانب سے امین آغا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ریس کورس گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میںپیکجز نے سی سی آئی (کوک) کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیدی ۔پیکجز کے کھلاڑی عمران بھٹی کو میچ کا بہترین قرار دیا گیا ۔تیسرا میچ میزان اور ہنڈا کے درمیان ریس کورس گرائونڈIIمیں کھیلا گیا جس میں میزان کی ٹیم نے 54 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔

اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کرنے والے کھلاڑی محسن پرویز کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ارفع کریم گرائونڈ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں نیسلے اور آئی سی آئی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں آئی سی آئی کی پوری ٹیم نے زبردستی کارکردگی دکھائی اور مقابلہ وکٹوں سے جیت لیا ۔پول میچز کا دوسرا رائونڈدوپہر ایک بجے شروع ہوا ۔پہلے میچ میں فاطمہ گروپ اور ڈیسکون کی ٹیموں مد مقابل تھیں ۔

کرکٹ سنٹر ماڈل ٹائون میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ڈیسکون کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر وسیم ولیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔دوسرا میچ ریس کورس گرائونڈIمیں ایف بی آر اور ٹیٹرا پیک کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایف بی آر کی ٹیم91رنز کے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کی ۔

سید محمود جعفر ی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ریس کورس گرائونڈIIمیں کھیلے گئے تیسرے میچ میںنیسپاک اور پی ٹی وی کی ٹیمیں مد مقابل تھیںجس میں نیسپاک کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد7وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی ۔نیسپاک کے عمران وحید کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آخری میچ پی سی اور جاز کی ٹیمیںارفع کریم گرائونڈ میں مد مقابل آئیں جس میںجاز کی ٹیم نی8وکٹ سے فتح اپنے نام کر لی۔شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد نے گرائونڈز میں آکر کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔پی سی بی کے آفیشل ریفریز نے اپنے پروفیشنل امپائرز کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/10/2017 - 13:30:47

اپنی رائے کا اظہار کریں