انٹری پوائنٹس پر لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں میں پرندوںنے گھونسلے بنانا ..
تازہ ترین : 1

انٹری پوائنٹس پر لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں میں پرندوںنے گھونسلے بنانا شروع کردیئے

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء)آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں داخل ہونے والے انٹری پوائنٹس پر محکمہ پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث انٹری پوائنٹس پر لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں میں پرندوں کے گھونسلے بنائے جارہے ہیں جبکہ چیک ان بیلنس نہ ہونے کے باعث گزشتہ دنوں غیر ملکی اسپین کے رہائشی کو بغیر تحقیقات کئے برارکوٹ چوکی سے شہر میں چھوڑ دیا گیا جس کو مختلف اداروں کے بروقت ایکشن کے بعد دوبارہ ضلع بدر کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کا دارلحکومت مظفرآباد سیکیورٹی کے خدشات شدید مشکلات سے دوچار ہیں کوہالہ ، برارکوٹ چیک پوسٹ پر سی سی ٹی وی برائے نام کوئی چیک ان بیلنس نہیں ہے ، گزشتہ دنوں اسپین کا شہری بغیر این او سی کے برارکوٹ چوکی کے راستے مظفرآباد داخل ہوگیا جس کے باعث مختلف اداروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گرفتار کرکے برارکوٹ کے راستے ضلع بدر کردیا ،محکمہ پولیس کو چاہئیے کہ وہ برارکوٹ چوکی ، کوہالہ کے مقام پر باقاعدہ سی سی ٹی وی کیمرے نسب کریں اور ہر آنے جانے والوں کو باریکی سے تحقیقات کرنے کے بعد شہر میں چھوڑیں تاکہ شہری محفوظ رہ سکیں ۔
وقت اشاعت : 22/10/2017 - 13:30:23

اپنی رائے کا اظہار کریں