سراج الحق چار نومبر کو نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:10

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینٹر سراج الحق چار نومبر کو نارووال آئیں گے جہاں وہ پرانا چونڈہ روڈ ظفروال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی مقامی قیادت نے سینیٹر سراج الحق کی آمد کے سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دی ہیںاور اس سلسلہ میںضلع بھر میں استقبالیہ پروگرام ترتیب دیئے جا رہے ہیں اور جلسہ کی تشہیر کے لیے بڑی بڑی فلیکسز نصب کر دی گئیں ہیں۔ امیر سینٹر سراج الحق جلسہ عام کے علاوہ جماعت اسلامی کے اراکین، امیدواران، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :