وزیراعلیٰ پنجاب اگلے ماہ پتوکی میںمتعددترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے،ڈپٹی کمشنر

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:10

قصور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمرنے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اگلے ماہ پتوکی میں ہلہ بائی پاس پرمتعددترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے اس سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے‘انتظامیہ ہر ممکن کوشش کریگی کہ بہترین انتظامات کئے جائیں اور روڈزکی صفائی ستھرائی کی جائے اور تجاوزات کو ہٹایاجائے تاکہ شہرکی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے میونسپل کمیٹی پتوکی میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی رانامحمدحیات خان‘ رانامحمداسحاق خاں‘ رکن صوبائی اسمبلی محمودانورچوہدری‘ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی میڈم انعم زید‘ڈی ایس پی سلیم خاں نیازی‘ چیئرمین بلدیہ عمران شاہدبٹ‘ وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری رشید‘یونین کونسلزکے چیئرمینز‘وائس چیئرمین‘کونسلرز و پارٹی ورکروں کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی مسائل کو ان کی دہلیزپر حل کررہی ہے جس کی وجہ سے عوامی محبت اور مقبولیت میں اضافہ ہوتاجارہاہے‘آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر دوبارہ پھر حکومت بنائے گی اور عوام کی ترقی کا سفر جاری و ساری رکھے گی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ بعض قوتیں ملک میں انتشارکی سیاست کوفروغ دے رہے ہیں‘ ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے پاکستان کے مخالص نہیں بلکہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیراہیں‘ نوازشریف کو ترقی کا سفر شروع کرنے کی سزا دی جارہی ہے ‘احتساب کے نام پر صرف ایک ہی خاندان کو ٹارگٹ بنایاہواہے ‘شریف فیملی نے پہلے بھی عدالتوں میں کیسز کا سامناکیا اور سرخرو ہوئے آئندہ بھی عدالتوں میں پیش ہوئے اور عوام کی خواہشات کے عین مطابق سرخروہونگے‘الزام لگانے والوں کو پہلے کی طرح منہ کی کھاناپڑے گی۔

متعلقہ عنوان :