جرمنی میں بھی چھرا مار نے دہشت پھیلا دی ،کئی افراد کو زخمی کر دیا ،میونخ پولیس چھلاوے تک نہ پہنچ سکی

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:41

جرمنی میں بھی چھرا مار نے دہشت پھیلا دی ،کئی افراد کو زخمی کر دیا ،میونخ ..
میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سات سمندر پار بھی چھرا مار نے دہشت پھیلا دی، جرمنی میں کئی افراد کو زخمی کر دیا گیا، کراچی پولیس کی طرح میونخ پولیس بھی چھلاوے تک نہیں پہنچ سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جرمن چھرا مار نے میونخ میں دہشت مچا کر کئی افراد کو زخمی کر دیا ۔کراچی پولیس کی طرح میونخ پولیس بھی ہاتھ ہی مل رہی ہے چھرا ماریہ بھی چھلاوہ نکلا جو ہاتھ آکر نہیں دے رہا، اگر دیس دیس چھرا مار دہشت یوں ہی پھیلتی رہی، تو ڈھال سازی کا کاروبار چل پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :