بھارت میں ہندو پجاریوں سے شادی کرنے والی خواتین کو تین، تین لاکھ روپے دینے کا اعلان

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں ہندو پجاریوں سے شادی کرنے والی خواتین کو تین، تین لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان تلنگانہ برہمن فلاح و بہبود کونسل کی طرف سے کیا گیا ہے۔ اعلان کے بعد معاشرے کے مختلف حصوں سے رد عمل سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے اس فیصلے کی حمایت میں تلنگانہ برہمن کلیان تنظیم نے کہا ہے کہ پجاریوں کی معاشی بدحالی کے سبب انھیں دلہن ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اسی لیے انھیں مالی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

برہمن پریشد یعنی کونسل کے صدر کیوی رمنچاری نے کہا ہے کہ جب تک پجاری موجود ہیں اس وقت تک مندر اور اس کا نظام جاری رہے گا اور اس فیصلے سے سب مستفید ہوں گے۔مہا برہمن سنگھم کے سیکریٹری اودھانولا نرسمہا شرما کہتے ہیں کہ غریب برہمنوں کی مدد اور ان کی فلاح کے ساتھ(ہندو) تہذیب و ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اس قسم کے فیصلے ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :