میرے برسراقتدار آنے میں سوشل میڈیا کا بڑا کردار ہے ، اسکے بغیر صدارتی الیکشن نہیں جیت سکتا تھا،ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے برسراقتدار آنے میں سوشل میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے ، سوشل میڈیا کے بغیر میں صدارتی الیکشن نہیں جیت سکتا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میری جیت کا سہرا سوشل میڈیا کے سرجاتا ہے جس کے بغیر میرا امریکا کا صدر بننا بہت مشکل تھا۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں خود سوشل میڈیا استعمال کر تا ہوں جہاں پیغامات لکھنا ایسا ہی ہے جیسے ٹائپ رائٹر پر لکھنا، آج کل ہرکوئی سوشل میڈیا کو استعمال کرتا ہے جس کے ذریعے پیغام براہ راست پوری دنیا تک پہنچ جاتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ مجھے کچھ بھی کہنا ہوتا ہے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کہہ دیتا ہوں اور براہ راست پیغام بھیجنے سے غیر شفاف میڈیا کوریج سے بچ جاتاہوں، اس کے علاوہ کوئی میرے بارے میں کچھ بھی کہتا ہے میں اس کا فورا جواب دے دیتا ہوں، موجودہ دور میں سوشل میڈیا پیغام رسانی کا بہت زبردست پلیٹ فارم ہے۔