سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے ٹیکسی چلانے پر پابندی ،حکم نامہ جاری

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:40

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے ٹیکسی چلانے پر پابندی ،حکم نامہ جاری
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر نے حکم جاری کیا ہے کہ مکہ میں اب ٹیکسی صرف سعودی شہری ہی چلا سکیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق مکہ کے نائب گورنر نے جدہ کے گورنر ہاس میں نائب وزیر محنت کی موجودگی میں ملازمتوں کی 'سعودائزیشن' پروگرام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہزادہ عبداللہ بن بندر نے اس امر پر زور دیا کہ مکہ میں ٹیکسی چلانیکی اجازت صرف سعودی شہریوں کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر حج وعمرہ سیزن کے دوران یہ استحقاق صرف سعودی شہریوں کو حاصل ہوگا، کوئی دوسری شہریت کا حامل فرد مکہ میں ٹیکسی چلانے کا مجاز نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :