سری نگر،کپواڑہ میں بھارتی فوجکی اشتعال انگیزی جاری ، فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:40

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ سے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے علاقے میں کریک ڈان کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی بھی لی جس میں عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی میں 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔