نئے آنے والوں کے لئے دعا گو ہوں، استاد اور محنت کے بغیر کامیابی نہیںملتی ‘ سائرہ نسیم

تنقید کی قائل نہیں لیکن جہاں ضروری سمجھتی ہوں اصلاح کے لئے ضروربتاتی ہوں‘ گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:30

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ نئے آنے گلوکاروں کے لئے دعا گو ہوں لیکن میرا تجربہ ہے کہ استاد اور محنت کے بغیر کامیابی نہیں ملتی،فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی بہت سے گلوکاروں نے اپنا نام پیدا کیا ، فلم انڈسٹری سے صرف فنکار وں کا روزگار وابستہ نہیں بلکہ اس سے گلوکاروں سمیت دیگر کئی شعبے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ گائیکی مشکل فن ہے اور اس کے لئے گھنٹوں ریاضت کر نا پڑتی ہے ۔میں کسی پر تنقید کی قائل نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ جہاں ضروری سمجھتی ہوں اصلاح کے لئے بتاتی ضرور ہوں، میں نئے آنے والے گلوکاروں کے لئے دعا گو ہوں ۔ میر امشورہ ہے کہ اس میدان میں کسی استاد سے ضرورت تربیت لیں اور اس کے ساتھ بھرپور محنت کریں ۔انہوں نے کہا کہ دلی خواہش ہے کہ پہلے کی طرح دوبارہ کھلے مقامات پر کنسرٹ ہوں تاکہ عوام اپنی فیملیوںسمیت اس میں شریک ہو کر تفریح کے مواقع حاصل کر سکیں ۔