مجھ سے منسوب من گھڑٹ بیان جاری کرنیوالے باز نہ آئے تو ہرجانے کا کروں گی‘ نور

میری ولی حامد سے علیحدگی ہو گئی ہے ،وہ جیسے چاہیں زندگی بسر کریں میراان سے کوئی تعلق نہیں

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ میں نے حالیہ دنوں میں ولی حامد کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ،اگر مجھ سے منسوب من گھڑٹ بیان جاری کرنے والے باز نہ آئے تو ان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گی ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے نور نے کہا کہ میری ولی حامد سے علیحدگی ہو گئی ہے اور اس کے بعد میں نے کبھی بھی ان کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

وہ جیسے چاہیں اپنی زندگی بسر کریں میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔کچھ لوگ میڈیا میں مجھ سے منسوب بیان جاری کر رہے ہیں جو بالکل جھوٹ ہیں ۔ میں میڈیا کے دوستوں کا بیحد احترام کرتی ہوں لیکن جو شخص جھوٹے اور بے بنیاد بیان جاری کرتا ہے میں اسے متنبہ کرتی ہوں کہ مستقبل میں اس سے گریز کیا جائے بصورت دیگر میں قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ میں واضح کر چکی ہوں کہ اب شوبز سے وابستہ نہیں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میرا زیادہ تر وقت خدا کی راہ میں گزرے اور میں اب صرف اب اپنے رب کو راضی کرنا چاہتی ہے ۔