نسیم وکی شوبز انڈسٹری کا ہیرا ہے ،اس کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جانا چاہیے ‘ نرگس

صرف اداکاری کے میدان میں ہی نہیں بطورہدایتکار اوررائٹر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) نامور اداکارہ نرگس نے اداکار نسیم وکی بطور لکھاری اور ہدایتکار قابلیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم وکی شوبز انڈسٹری کا ہیرا ہے اور اس کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ نسیم وکی نے صرف اداکاری کے میدان میں ہی نہیں بلکہ بطورہدایتکار اوررائٹر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور میرے نزدیک اس کا شمار تھیٹر کے بڑے ہدایتکاروں میں ہوتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ نسیم وکی کے ساتھ جب بھی کام کیا ہے کچھ نیا سیکھا ہے اور نئے آنے والوں کو بھی ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے ۔نسیم وکی نے بطور رائٹر مذاح کے ساتھ اصلاحی ڈرامے لکھے جس سے فیملیوں نے دوبارہ تھیٹر کا رخ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :