اداکارہ ریما خان 27 اکتوبر کو 46برس کی ہوجائیں گی

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء)نامور اداکارہ ریما خان 27 اکتوبر کو 46برس کی ہوجائیں گی ۔ریما خان 27اکتوبر 1971 کو پیدا ہوئیں ۔ریما نے ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم ’’بلندی ‘‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا اور ان کے مد مقابل شان نے مرکزی کردار نبھایا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلم نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کئے ۔ ریما نے بطور ہیروئن متعدد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ریما نے 6سال قبل امریکہ میں مقیم ڈاکٹر طارق شاہاب سے شادی کرکے اپنا گھر بسالیا اور اب وہ ایک بیٹے کی ما ںبھی ہیں ۔شادی کے بعد اداکارہ نے کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا ۔ریما اپنی 46ویں سالگرہ اپنے شوہر طارق شاہاب کے ہمراہ منائیں گی ۔