قیمتی پتھروں کی نمائش اوربذریعہ نیلام فروخت 14تا 16نومبرہو گی

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء)قیمتی پتھروں یاقوت اور ٹور مالین کی نمائش اوربذریعہ نیلام فروخت 14تا 16نومبر مظفرآباد میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر معدنی و صنعتی ترقیاتی کارپوریشن نے پائلٹ مائن ڈویلپمنٹ کے دوران حاصل کردہ قیمتی پتھروںیاقوت اور ٹور مالین کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے۔ قیمتی پتھروں کی عام نمائش 14نومبر صبح دس بجے سے شام چار بجے تک کمیٹی رو م نمبر 2بلاک نمبر 4سول سیکرٹریٹ مظفر آباد میں ہوگی اور اسی دوران خریداروں کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی ۔15اور16نومبر کو صرف رجسٹرڈ افراد پارٹی ہی بولی میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔