ٹڈیپ نے سعودی عرب میں منعقدہ تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے سعودی عرب میں منعقدہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

’’دی ہوٹل شو ‘‘ نمائش 10تا12اپریل جدہ میں منعقد ہو گی جس ہوٹل ٹیکسٹائلز،بیڈنگ، پردے،تولیے،بڈلینن، بیڈ شیٹس،تکیے،یونیفارمز،آپرنز، ٹیبل کلاتھ،مشین اور ہاتھ سے بنے ہوئے کارپٹس،کٹلری اور اسٹین لس برتنوں کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ 7نومبر تک درخواستیں جمع کرانے والے نمائش میں شرکت کے اہل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :