رینجرزکراچی نے مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی تفصیلات جاری کردیں

ہلاک دہشتگردوں میں شہریارالدین عرف ڈاکٹرعبداللہ ہاشمی کالعدم انصارالشریعہ کا سربراہ اور دہشتگردکاروائیوں کاماسٹرمائنڈ تھا،دہشتگردارسلان بیگ انصارالشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کاحصہ تھا۔ترجمان رینجرز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 اکتوبر 2017 12:29

رینجرزکراچی نے مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی تفصیلات جاری کردیں
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر2017ء ) : رینجرزکراچی نے مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی تفصیلات جاری کردیں،ہلاک دہشتگردوں میں 2کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ترجمان رینجرزکے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآبادمیں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔رینجرزکی جوابی فائرنگ میں 5دہشتگردموقع پرہلاک اور تین ہسپتال میں دم توڑگئے۔

رینجرزمقابلے میں 8ہلاک دہشتگردوں میں سے دو دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں ایک دہشتگرد شہریارالدین عرف ڈاکٹرعبداللہ ہاشمی کالعدم انصارالشریعہ کا سربراہ اور دہشتگردکاروائیوں کاماسٹرمائنڈ تھا۔جبکہ دوسرے دہشتگرد کی شناخت ارسلان بیگ کے نام سے ہوئی ہے۔دہشتگردارسلان بیگ انصارالشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کاحصہ تھا۔ترجمان کے مطابق باقی 6دہشتگردوں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔

واضح رہے رینجرز نے کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا،رینجرزمقابلے میں کالعدم تنظیم کے 8دہشت گرد ہلاک جبکہ مقابلے میں رینجرز کے 2سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دہشتگرد وں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :