نواز شریف وطن واپس اس لئے نہیں آئے ان کے ساتھ جہاز میں نیب پر اسکیوٹر آفسر بھی آ رہے تھے

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:25

نواز شریف وطن واپس اس لئے نہیں آئے ان کے ساتھ جہاز میں نیب پر اسکیوٹر ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22اکتوبر2017ء) : میاں محمد نواز شریف 21اکتوبر کو وطن واپس آ رہے تھے ان کی پی آئی اے 758میں سیٹ بھی کنفرم تھی،لیکن پی کے 758سے لاہور روانہ ہونے والے افسروں کی فہرست نواز شریف کے نوٹس میں لائی گئی جس کے باعث نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ان کو مشورہ دیا کہ آپ اپنی کنفرمیشن سیٹ منسوخ کر دیں ،نیب افسروں کے ساتھ سفر کرنے پر غلط تاثر جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم برطانیہ میں موجود تھی اور حساس اداروں کے کچھ افسران بھی اسی فلائٹ کے ذریعے لاہور واپس آ رہے تھے ۔جس کے باعث میاں نواز شریف نے ٓپنے ٹکٹ کینسل کروا 23اکتوبر کو کروالی ہے تاہم اب میاں محمد نواز شریف 23اکتوبر کی شام کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔مزیددیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :