ترکی اور روس نے شام میں امن بارے آستانہ مذاکرات کے تحت پیش رفت کو مثبت قرار دے دیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:00

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ترکی اور روس نے شام میں امن کے حوالے سے آستانہ مذاکرات کے تحت پیش رفت کو مثبت قرار دے دیا۔یہ بات انھوں نے ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اورترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر رابطہ کر کے شام امن مذاکرات اورشام کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے آستانہ عمل کے تحت رواں مہینے کے آخر میں قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والی شام امن مذاکرات کی 7ویں نشست پر بھی تبادلہ خیال کیا۔قزاخستان کے دفترخارجہ کے بیان کے مطابق آستانہ مذاکرات کا 7واں دور 30 اور31 اکتوبر کومنعقد ہوگا جس میں شامی حکومت اور حزب اختلاف کے علاوہ ایران،روس اور ترکی کے وفود بالخصوص اقوام متحدہ کے ایلچی سمیت بعض ممالک کے نمائندے بطور مبصر شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :