سندھ کے 5 مختلف شہروں میں میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجوں میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ انٹری ٹیسٹ لیا گیا

ٹیسٹ میں ساڑھے 6ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی‘ ایم بی بی ایس کیلئی1050 جبکہ بی ڈی ایس کیلئے 300 نشستوں پر ٹیسٹ لئے گئے

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سندھ کے 5 مختلف شہروں میں میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجوں میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ انٹری ٹیسٹ لیا گیا ،ٹیسٹ میں ساڑھے 6ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی‘ ایم بی بی ایس کے لئے ایک ہزار پچاس جبکہ بی ڈی ایس کے لئے تین سو نشستوں پر ٹیسٹ لئے گئے۔ اتوار کو سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ ہوا ٹیسٹ میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔

ایم بی بی ایس کے لئے ا یک ہزار پچاس نشستیں مختص کیک گئی ہیں جبکہ بی ڈی ایس کے لئے تین سو نشستوں کے لئے ٹیسٹ لیا گیا۔کراچی میں ڈا میڈیکل، جناح میڈیکل، لیاری میڈیکل کالج، کے ایم ڈی سی اور ڈاکٹر عشرت العباد ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیسٹ لئے گئے ۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج اور آصفہ ڈینٹل کالج کا انٹری ٹیسٹ پولیس ٹریننگ اسکول میں لیا گیا ، چانڈکا کالج کی 200 اور آصفہ ڈینٹل کالج کی 50 نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 4 ہزار 700 طلبا و طالبات نے ٹیسٹ د یئے ۔

نواب شاہ میں پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی برائے خواتین میں 250 نشستوں کے لئے 1100 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جب کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اعظم یوسفانی نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کردیے جائیں گے۔سکھر میں 5 مختلف میڈیکل کالجز کے لئے این ٹی ایس کے تحت انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پبلک اسکول میں کیا گیا جس میں 3 ہزار 200 سے زائد امیدوار حصہ لیا جب کہ ٹیسٹ میں سکھر، خیرپور، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد اور دیگر اضلاع کے طلبا شریک ہو ئے ۔

متعلقہ عنوان :