ملتان، گیسٹرو کی وبا میں دن بدن اضافہ کا سلسلہ جاری ،24گھنٹوں میں 103 افراد ہسپتال داخل

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ملتان میں گیسٹرو میں مبتلا مریضوں میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں مرض میں مبتلا 103 مریض مختلف سرکاری اسپتالوں میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں گسیٹرو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 103 گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کو مختلف سرکاری اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے 26 نشتراسپتال، 29 چلڈرن کمپلیکس، 07سول اسپتال اور 27 کو شہباز شریف جنرل اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ڈسچارج کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف ڈاکٹرز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ چکنائی والی چیزوں سے پرہیز اور پانی ابال کر استعمال کرنے سے گیسٹرو کے مرض پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :