کوہلومیں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش شروع کرد یں

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:50

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہلومیں تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں مولوی شمبوخان جاں بحق جب کہ نواب خان نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ ی کی اطلاع ملتے ہی علاقے میںسیکیورٹی ہائی الرٹ جا ری کر دیا گیا اور فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :