مسلم لیگ لیڈیز ونگ سندھ کی عہدیدارون کو نامزدگیوں کے نوٹیفکیشن تقسیم کر دیئے گئے

فاخرہ تیمورجنرل سکریٹری ، راحیلہ مری سیکریٹری انفارمیشن شہناز اختر، جمیلہ ظفر، سیمی ملک، نائب صدور سندھ نامزد

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ہاوس کراچی میں لیڈیز ونگ سندھ کی عہدیدارون کو نامزدگیوں کے نوٹیفیکشن تقسیم کر دیئے گئے ، فاخرہ تیمورجنرل سکریٹری ، راحیلہ مری سیکریٹری انفارمیشن شہناز اختر، جمیلہ ظفر، سیمی ملک، شہناز فیضی کو نائب صدور سندھ نامزد کی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ سندھ کے صدر محترم بابو سرفراز خان جتوئی نے مسلم لیگ لیڈیز ونگ پاکستان کی صدر نزہت صادق اور جنرل سکریٹری شاہین حبیب اللہ کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ہاوس کراچی میں لیڈیز ونگ سندھ کی عہدیدارون کو نامزدگیوں کے نوٹیفیکشن تقسیم کیے۔

اس موقع پر میڈم نزہت صادق اور میڈم شاہین حبیب اللہ نے بابو سرفراز خان جتوئی کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق فاخرہ تیمور کو جنرل سکریٹری لیڈیز ونگ سندھ، راحیلہ مری کو سیکریٹری انفارمیشن سندھ، شہناز اختر، جمیلہ ظفر، سیمی ملک، شہناز فیضی کو نائب صدور سندھ، شمیم رزاق، بدر النسا، عذرا خواجہ کو جوائنٹ سیکریٹریز سندھ نامزد کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر راجہ عبد اللہ اور فواد شاہ کورسپونڈینس سیکرٹری سندھ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :