کراچی، میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک، 3اہلکار زخمی

دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان برآمد، کچھ دہشت گرد فرار

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون رئیس گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ، 3اہلکار زخمی ہو گئے ، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق بلدیہ ٹاون کے علاقے رئیس گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس میں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اضافی نفری طلب کی گئی اور مقابلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی سے مقابلہ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 3زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جو بعد ازاں دم توڑ گئے، جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق کارروائی میں 2 رینجرز اور سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ہلاک اورگرفتار دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی ملا ہے۔