ساشا آغا کی پاکستانی فلم میں کام کرنے سے معذرت

نئے پراجیکٹ میں مصروف ہوں ‘جب موقع پر ضرور اپنی خدمات پیش کروں گی

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) گلوکارہ واداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ ساشا آغا نے پاکستانی فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

کراچی کے فلمساز نے ساشاآغا سے رابطہ کیا اور انہیں فلم میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی تاہم اداکارہ نے معذرت کر لی۔ اداکارہ کا کہنا تھا وہ بالی ووڈ میں ایک نئے پراجیکٹ میں مصروف ہیں، جسکی وجہ سے انکے لئے وقت نکالنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا جب بھی موقع ملا تو میں ضرور اپنی خدمات پیش کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :