فلم ’’ریس ٹو‘‘ کی اگلی سیریز کی تیاریاں شروع ہوگئیں

اس بار ’’ریس تھری‘‘کے ہیرو سلمان خان ہوں گے ‘سلمان نے فلم میکرز کو گائیڈلائنز دیدیں

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) فلم ’’ریس ٹو‘‘ کی اگلی سیریز کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور اس بار ’ریس تھری‘ کے ہیرو سلمان خان ہوں گے۔اب تک کی اس سیریز کی خاص بات فلم میں تیز رفتار گاڑیاں، سٹیمی مناظراور نیم برہنہ ہیروئنز رہی تھیں۔

(جاری ہے)

لیکن خبر ہے کہ سلمان خان نے فلم میکرز کے لیے کچھ گائیڈ لائنز دے ڈالی ہیں جن کے تحت فلم میں نہ تو کوئی ’سٹیمی سینز‘ ہونگے اور نہ ہی ’ڈرگز‘ اور نیم برہنہ ہیروئنز۔سلمان کا خیال ہے اس سے بچوں اور نوجوانوں پر اچھا اثر نہیں پڑے گا۔ تو اس بار ’ریس تھری فل آن سلمان خان‘ کی فلم ہوگی- ریس سیریز میں ابھی تک سیف علی خان رفتار کا مظاہرہ کر رہے تھے لیکن اب اس میں سلمان خان ہوں گی-

متعلقہ عنوان :