دیپیکاپڈوکون کو ابھی تک مسٹر پرفیکٹ نہیں ملا

بالی ووڈ کے نوسالہ کامیابی کے سفر میں کئی قریبی رشتے کھوئے اور کچھ رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء)کسی بھی مشہور شخصیت کے لیے کسی کے ساتھ دوستی، رشتہ یا شادی نبھانا یا چلانا عام لوگوں سے زیادہ دشوار ہوتا ہے اور غالباً کبھی کبھی اس کے لیے انھیں بڑی قیمت ادا کرنی پڑ جاتی ہے۔ایسی ہی ایک شخصیت ہیں دیپیکا پاڈوکون جو پہلے رنبیر کپور کے ساتھ تھیں اس کے بعد کچھ عرصے سدھارتھ مالیہ کے ساتھ ان کا نام جوڑا گیا اور پچھلے تین سال سے ان کا نام رنویر سنگھ کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔

بالی وڈ میں نو سال کی کامیابی کے اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا کہ اس دوران انھوں کئی قریبی رشتے کھوئے ہیں اور کچھ رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔دپیکا پاڈوکون نے کئی سال کی افواہوں اور قیاص آرائیوں کے بعد آخر کار شادی اور محبت کے حوالے سے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا تو لوگوں کو نہ صرف حیرانی ہوئی بلکہ کچھ باتیں واضح بھی ہوئیں۔

(جاری ہے)

دپیکا کا کہنا تھا کہ اگر آپ کامیابیوں کی بلندی پر ہوں تو ایسے جیون ساتھی کا ملنا بہت مشکل ہوتا ہے جو آپ کی کامیابی کو ہینڈل کر سکے اور اسے سمجھ سکے۔ دپیکا کہتی ہیں کہ جب آپ بلندی پر ہوں تو آپ کے رومینٹک رشتے پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔آج دپیکا کامیابیوں کی اس بلندی پر ہیں جو غالباً ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی لیکن شاید ہر چیز کی ایک قیمت ہوتی ہے اور بلندی پر پہنچنے کی قیمت شاید وہ اکیلا پن یا وہ کمی ہوتی ہے جسکا ذکر دپیکا نے کیا۔ دپیکا کے اس اعتراف سے یہ بات کسی حد تک واضح ہوتی ہے کہ انھیں ابھی تک ان کا 'مسٹر رائٹ' نہیں ملا۔