اپنے ساتھ جنسی زیادتی کی ذمہ دار خود عورتیں ہی ہوتی ہیں‘ادکارہ ٹسکا چوہدری

خود بالی وڈ میں کئی ہاروی وائن سٹین ہیں لیکن لوگ آواز اٹھانے سے ڈرتے ہیں‘پوجا بھٹ

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پچھلے ہفتے ہالی وڈ کی معروف شخصیت ہاروی وائن سٹین کے خلاف مبینہ جنسی زیادتیوں اور ریپ کے الزامات کے بعد اس وقت یہ موضوع ٹرینڈ کر رہا ہے اور ہر کوئی اس حوالے سے اپنی رائے دیتا نظر آتا ہے۔بالی وڈ کی اداکارہ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ خود بالی وڈ میں کئی ہاروی وائن سٹین ہیں لیکن لوگ آواز اٹھانے سے ڈرتے ہیں۔

لوگ دل کھول کر ہاروی کو برا بھلا کہہ رہے ہیں ایسے میں اداکارہ ٹسکا چوپڑہ کہہ بیٹھیں کہ ’اپنے ساتھ جنسی زیادتی کی ذمہ دار خود عورتیں ہی ہوتی ہیں۔‘ پھر کیا تھا پورا سوشل میڈیا ہاروی کو چھوڑ کر ٹسکا کی لعنت ملامت میں لگ گیا۔ٹسکا کا کہنا تھا کہ ان عورتوں کی اپنی ذاتی سکیورٹی کا خیال کیوں نہیں رہتا وہ خود کو ایسے حالات میں کیوں ڈالتی ہیں جہاں انھیں کسی مشکوک انسان سے ملنے ہوٹل جانا پڑے۔

(جاری ہے)

ٹسکا چوپڑہ کئی درجن فلموں میں مختلف کردار ادا کر چکی ہیں-ٹسکا کہتی ہیں کہ عورت ہونے کے ناطے میں کہنا چاہوں گی کہ ’اولین ترجیح اپنی حفاظت کو دیں اورایسے مردوں کو بتا دیں نہیں کا مطلب نہیں ہوتا ہے۔ٹسکا کہتی ہیں کہ ’اپنے کریئر کے لیے شارٹ کٹ نہ لیں محنت سے کام کریں۔ اگر آپ با صلاحیت ہیں تو دیر سے سہی لیکن کامیابی ضرور ملے گی۔اس تمام بحث میں مجھے صرف ایک بات ہی سمجھ میں آتی ہے کہ جنسی زیادتی کے موضوع پر صرف اسی وقت بات نہ کریں جب یہ ٹرینڈ کر رہا ہو بلکہ اس مسئلے پر ایک مسلسل اور سنجیدہ بحث کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :