شان اور حمائمہ کی فلم ’’ارتھ ‘‘کا ٹریلرریلیز‘فلم 21دسمبر کو ریلیز ہو گی

یہ فلم انٹرنیشنل لیول پر بنائی گئی ہے۔فلم ’’ارتھ‘‘ دراصل 1982 میں ریلیز کی گئی

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستانی سپراسٹار شان شاہد اور حمائمہ ملک کی فلم ’’ارتھ ‘‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جس میں کہانی کو جاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔نامور پاکستانی اداکار شان شاہد کی فلم ’’ارتھ ‘‘کا انتظاران کے چاہنے والے بے صبری سے کررہے تھے، اس فلم کے ذریعے شان طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی کررہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں سمیت شوبزسے وابستہ تمام افراد کو اس فلم کا بے صبری سیانتظار تھا۔ اب یہ انتظار ختم ہوا۔ گزشتہ روز فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہیاور بلا شبہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ ٹریلربھارتی فلم کے ٹریلر سے کسی بھی طرح کم نہیں۔اداکار شان شاہد پاکستان شوبز انڈسٹری کا وہ ہیرا ہیں جن کی چمک کبھی ماند نہیں پڑتی، شان کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریلر میں ان کی اور فلم میں شامل تمام فنکاروں کی جانداراداکاری کی چھوٹی سی جھلک نے واضح کردیا کہ یہ فلم انٹرنیشنل لیول پر بنائی گئی ہے۔فلم ’’ارتھ‘‘ دراصل 1982 میں ریلیز کی گئی بھارتی فلم ’’ارتھ‘‘ کا پاکستانی ورژن ہے، فلم ’’ارتھ‘‘ کے خالق مہیش بھٹ تھے جب کہ فلم میں مرکزی کردار شبانہ اعظمی، سمیتا پاٹیل، راج کرن اور کل بھوشن کھربندا نے ادا کئے تھے۔

پاکستانی فلم ’’ارتھ ‘‘ میں شان شاہد، حمائمہ ملک، عظمیٰ حسن اور محب مرزا نیمرکزی کردارنبھایا ہے۔ ٹریلر میں تمام اداکاروں کی پرفارمنس کو بھرپورانداز میں پیش کیاگیاہے۔تقریباً 3 منٹ پر مشتمل ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کافی حد تک سمجھ میں آجاتی ہے۔ فلم چارمختلف پیشوں سے وابستہ افراد کی ناکامیوں، کامیابیوں اوران کی ازدواجی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگانا قطعی مشکل نہیں کہ چاروں اداکاروں نے اپنے اپنے کرداروں سے مکمل انصاف کیا ہے۔ فلم کی زیادہ ترشوٹنگ پاکستان میں ہوئی ہے لیکن کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق برطانیہ میں بھی فلم کی عکسبندی کی گئی ہے۔اداکار شان سمیت فلم میں شامل تمام اداکاروں کی محنت اور جانداراداکاری سے بھرپور فلم ’’ارتھ ‘‘رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :