دینی جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوششیں جاری ہیں،سراج الحق

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت قوم کے متحد ہونے کی خواہاں ہے اوردینی جماعتوں کا اتحاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ کسی بھی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ قومی ترجیحات کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا ۔تمام سیاسی قوتوں کے لیئے جماعت اسلامی کے دروازے کھلے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ قلندرآباد جامع مسجد کے خطیب مولانا محمد ہارون کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔سراج الحق نے کہا کہ ملک میں مغربی کلچر فروغ پارہا ہے اور دینی جماعتیں مل کر اس کا راستہ روک سکتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دینی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کا ساتھ دیں گے۔دینی جماعتوں کے اتحاد کیلئے مذاکرات کا اگلا دور 9 نومبر کو منصورہ میں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :