مانسہرہ میں پلاٹ تنازعہ پرنوجوان قتل،دو افراد شدید زخمی

پولیس نے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) مانسہرہ کے علاقہ شہیلہ میں پلاٹ تنازعہ پر گینتی اور ڈنڈوں کے وار سے نوجوان کو قتل کردیا گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق زیارت شاہ اپنے پلاٹ میں موجود تھا کہ اس دوران سنوبر ،یوسف اور مبین نے گینتی اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے اسے قتل کردیا۔حملے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدر پو لیس نے مقتول کے بیٹے صدیق کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے بروقت کاروائی کر تے ہو ئے تین نامزد ملز ما ن سنوبر،یوسف اور مبین کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کرکے ان کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :