پرائمری سکول جوگن مارکے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) گورنمنٹ پرائمری سکول جوگن مارکوٹھیالہ کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں۔سردی ،گرمی ،بارش اوربرف سے بچاؤ کا کوئی انتظام نہیںہے۔

(جاری ہے)

کوٹھیالہ کے عمائدین نے صحافیوں کو بتایا کہ کوٹھیالہ کے علاقہ جوگن مار کے گورنمنٹ پرائمری سکول کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ گرمی سردی بارش برف سے بچاؤ کا کوئی انتظام موجود نہیں۔انھوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم اور معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے لیکن یہاں پر سب کچھ اس کے برعکس ہے۔

متعلقہ عنوان :