نجی سکول میں بچے پر تشدد کرنے والا ٹیچرگرفتار،مقدمہ درج

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرایبٹ آباد کی ہدایت پر کارروائی کے دوران پولیس نے نجی سکول کے طالب علم پر تشدد کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی پی او اعظم میر کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور نے تھانہ مانگل کی حدود میں نجی سکول کے چھٹی جماعت کے طالب علم ذوالقرنین انور پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹیچر تصدق خان کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او مانگل عبدالغفور خان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

ملزم کے خلاف تھانہ مانگل میں علت نمبر741میں دفعہ 33/34چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2010اور A1-337تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔سکول کے پرنسپل نے صحافیوں کو اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا۔