لورہ پولیس کے سرچ آپریشن میں17ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) لورہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کرکی17ملزمان گرفتار کرلیے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی ہدایت پر ایس ایچ او لورہ ہارون خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 10عدد 12بور بندوقیں، 3عدد 32بور پستول، ایک عدد ایس ایم جی، 2عدد ٹرپل ٹوبور پندوقیں، 100عدد کارتوس اور ایک کلو اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر کے 17ملزمان کوگرفتارکیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ لورہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :