صوبائی محکمہ خوراک کی بھرتی،نظرانداز امیدواروں کا ہائی کورٹ میں رٹ دائرکرنے کا ..
تازہ ترین : 1

صوبائی محکمہ خوراک کی بھرتی،نظرانداز امیدواروں کا ہائی کورٹ میں رٹ دائرکرنے کا فیصلہ

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء) صوبائی محکمہ خوراک میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی میں نظرانداز کئے جانے والے امیدواروں نے ہائی کورٹ میں رٹ دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امیدواروںکے مطابق ایک ماہ قبل محکمہ خوراک میں 14 نئی آسامیاں پیدا کرکے من پسند افراد کو نوازا گیا ۔ امیدواروں کے انٹرویو والے دن انٹرویو پینل نے صرف خانہ پری کی ۔امیدواروں نے گزشتہ روز وکلاء سے مشورہ کے بعد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنیکا فیصلہ کیا ۔
وقت اشاعت : 22/10/2017 - 11:20:11

اپنی رائے کا اظہار کریں