ملکی ترقی میں اساتذہ کا اہم کردار،مستقبل کے معمار اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار رہیں

کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کا تقریب سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 11:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی میں اساتذہ کا اہم کردار ہے۔مستقبل کے معمار اپنے والدین کی قربانیوںاورقوم کی توقعات کا احساس کرتے ہوئے اپنے مستقبل کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیاررہیں۔وہ آرمی برن ہال کالج برائے طلباء میں سالانہ یوم والدین اورتقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

تقریب سے کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر واجد قیوم پراچہ اوروائس پرنسپل کرنل منظور عباسی نے بھی خطاب کیا۔مہمان خصوصی نے اساتذہ کی اہمیت اور ملک کی تعمیر میں ان کے فرائض کا ذکر کیا۔ انہوں نے طلباء کوبھی اپنے والدین کی قربانیوں اور قوم کی توقعات کا احساس دلایا اور اپنے مستقبل کی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنے کی تاکید کی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیںکالج ہذا کے پرنسل بریگیڈیر واجد قیوم پراچہ نے سالانہ رپورٹ میںکالج کی تعلیمی سرگرمیوں کا ذکر کیا اور سال 2017ء میں آرمی برن ہال کالج برائے طلباء کے بہترین نتائج سے والدین کو آگاہ کیا۔ حالیہ سال بارہویں جماعت میں 165 طلباء میں سے 97 نے اے ون اور اے گریڈ حاصل کیا۔ 58 طلباء نے بی گریڈ حاصل کیا جبکہ تمام طلباء نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔

کالج کا جی پی اے 4.75 رہا۔ کالج کے طالب علم دانش علی خان نے 1017 نمبر لے کر آرمی برن ہال میں نئی تاریخ رقم کر دی۔گیارہویں جماعت میں188 طلباء میں سی80 نے اے ون اور اے گریڈ حاصل کیا۔60 طلباء نے بی گریڈ حاصل کیا جبکہ 175 طلباء نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔ کالج کا جی پی اے 4.12 رہا۔ دہم جماعت میں167 طلباء میں سی118 نے اے ون اور اے گریڈ حاصل کیااور کالج کی تاریخ کا بہترین جی پی ای5.01 رہا۔نہم جماعت میں 179 طلباء میں سی145 نے اے ون اور اے گریڈ حاصل کیااور جی پی اے 5.31 رہا۔ او لیول امتحان میں 32 طلباء نے 188 اے سٹار ، اے اور بی گریڈ حاصل کیا۔