عدلیہ اور حساس اداروں کے خلاف پروپیگنڈا میں 27رکنی گروہ ملوث

اسلا م آباد کے 11،لاہور کے 5،کراچی کے 7،دبئی کے 4افراد شامل ہیں سوشل میڈیا پر بھی فرضی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے ،نواز شریف کی نا اہلی پر میڈیا سیل ایوان وزیر اعظم سے ختم ،ارکان مختلف جگہوں سے آپریٹ کرتے تھے،ایف آئی اے کا کریک ڈؤان ،گرفتار افراد مریم نواز کے میڈیا سیل سے وابستہ رہے ،کئی ارکان پی ٹی وی سے 70ہزار روپے تنخواہ لیتے تھے

اتوار 22 اکتوبر 2017 10:56

عدلیہ اور حساس اداروں کے خلاف پروپیگنڈا میں 27رکنی گروہ ملوث
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22اکتوبر2017ء) :عدلیہ اور حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلا پروپیگنڈا میں 27افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔بیشرافراد کا تعلق مریم نواز کے میڈیا سیل سے کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹ بنا کر اداروں اور مختلف شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا ۔ قومی اخبار کے مطابق جس میں اسلام آباد کے 11،لاہور کے 5،کراچی کے 7،اور دبئی کے 4افراد شامل ہیں جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ یہ افراد پی ٹی وی سے 70ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لیتے تھے اور کام میڈیا سیل میں کرتے تھے ۔