بینائی سے محرو م شخص نے خود ہی موٹرسائیکل کو مرمت کرنا سیکھا اور اب 30 سالوں سے بہترین موٹرسائیکل مکینک ہے
امین اکبر ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:57
اگرچہ وہ دیکھ نہیں سکتے لیکن موٹر سائیکل کو چھو کر اور اس کی آواز سن کر موٹرسائیکل کی خرابی کا بتا سکتے ہیں۔حال ہی میں ایک اخباری رپورٹر نے اُن کے گاوں کا دورہ کیا اور انہیں کام کرتے دیکھا۔
ژینگ نام کا دیہاتی جب زہو کے پاس موٹر سائیکل لایا اور جب موٹر سائیکل چلائی گئی تو زہو صرف آواز سن کر ہی سمجھ گیا کہ مسئلہ بیٹری کا ہے۔
(جاری ہے)
زہو نے پانچ منٹ میں موٹر سائیکل کی بیٹری بدل دی، جس کے بعد موٹر سائیکل کا شور ختم ہوگیا۔ ژینگ نے اعتراف کیا کہ زہو کو موٹرسائیکل کی مرمت کرتے دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ نابینا ہے۔
کچھ دیر بعد ایک جوڑا زہو کے پاس آیا ، جس نے ابھی 15 ہزار یوان میں نئی موٹر سائیکل خریدی تھی۔ انہوں نے زہو کو موٹر سائیکل چیک کرنے کے لیے دی۔ زہو نے موٹر سائیکل چیک کرنے کے بعد بتایا کہ موٹر سائیکل تو ٹھیک ہے لیکن اس کا نجن کولر عام کولر کے برعکس چھوٹا ہے، اس لیے انہیں انجن کے ٹمپریچر پر نظر رکھنی چاہیے۔
زہو 30 سالوں سے لوگوں کی سائیکلیں اور موٹرسائیکلیں مرمت کر رہے ہیں۔ گاؤں والے اُن پر بہت زیادہ اعتماد کرتے ہیں ۔ اعتماد کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ وہ تبدیل ہونے والے پارٹ کی قیمت اور اس کا دس فیصد سروس فیس کی مد میں چارج کرتے ہیں اور اگر کوئی پارٹ تبدیل نہ ہو تو زہو بالکل مفت کام کرتے ہیں۔
زہو 6 سال کی عمر میں ایک بیماری کی وجہ سے نابینا ہو گئے تھے۔ اس لیے وہ نہ سکول گئے اور نہ ہی انہیں لکھنا پڑھنا آتا ہے۔ زہو نے سوچا تھا کہ کسی دن وہ اپنا کام کریں گے۔ اُن کے پاس ایک ٹوٹی پھوٹی سائیکل تھی۔ انہوں نے اس کو پرزے پرزے کرکے الگ کیا اور پھر جوڑ لیا۔ ایسا بار بار کرنے سے انہیں معلوم ہوگیا کہ کونسا پرزہ ٹوٹا ہوا ہے اور اس کی مرمت کیسے کرنی ہے۔ جلد ہی وہ اس کام میں ماہر ہوگئے۔
30 سالوں میں زہو نے اپنی کمائی سے اپنی 84 سالہ ماں کے لیے ایک مکان خرید لیا ہے اور شہر میں اپنے بیٹے کے اپارٹمنٹ کے لیے ایڈوانس بھی جمع کرا دیا ہے۔
زہو نے اخباری رپورٹر کو بتایا کہ وہ خود کو کسی سے کم تر نہیں سمجھتے،انہوں نے خود ہی اپنا ہنر سیکھا اور اب دوسروں کی طرح اچھا خاصا کما رہے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.